ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:دو خودکش حملوں میں ایک درجن ہلاکتیں

عراق:دو خودکش حملوں میں ایک درجن ہلاکتیں

Mon, 07 Nov 2016 12:12:53    S.O. News Service

بغداد6؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی شہر تکریت میں ایک خودکش بمبار کی کارروائی میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ آور بارود سے لدی ایک ایمبیولینس میں سوار تھا۔ یہ حملہ آج تکریت ہسپتال کے جنوبی گیٹ پر کیا گیا۔ اِس حملے کے بعدشہرمیں فوری طورپرکرفیوکانفاذکر دیا گیا ہے۔ ایک اور واقعے میں تکریت کے جنوب میں پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع شہرسامرہ میں بارودسے بھری کار ایک خودکش حملہ آور نے شیعہ زائرین کی پارکنگ ایریا سے ٹکرا دی۔ اس حملے میں دو زائرین کی ہلاکت کابتایاگیاہے۔ یہ کار پارکنگ ایریا العسکری مسجد کے پہلو میں ہے۔ کل ہفتہ پانچ اکتوبر کو تکریت کے نواح میں ایک بم کے پھٹنے سے اٹھارہ انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔


Share: